بلوچستان میں ثنااللہ زہری کی حکومت کو ایک اور جھٹکا

بلوچستان میں ثنااللہ زہری کی حکومت کو ایک اور جھٹکا


کوئٹہ (24نیوز) بلوچستان میں سیاسی ہلچل میں تیزی آگئی ہے اور حکومت میں شامل مزید ایک وزیراورمشیر نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ثنااللہ زہری حکومت کو ایک اور جھٹکا مل گیا، ایک وزیر اور ایک مشیر نے استعفیٰ دے دیا، مستعفی ہونے والوں میں وزیرمحنت راحت جمالی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز میر عبدالماجد ابڑو شامل ہیں، اب تک 4 وزرا اور 2 مشیر مستعفی ہوچکے ہیں۔