امریکا نے اپنی ناکامی کا بوجھ پاکستان پر ڈال دیا:عمران خان

امریکا نے اپنی ناکامی کا بوجھ پاکستان پر ڈال دیا:عمران خان


اسلام آباد (24نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنی ناکامی کا بوجھ پاکستان پر ڈال دیا ہے، امریکا نے16 سال جنگ لڑی اور ناکامی کا ملبہ ہم پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ  امریکا نے اپنی ناکامی کا بوجھ پاکستان پر ڈال دی ہے، امریکا نے16سال جنگ لڑی اور  ناکامی کا ملبہ ہم پر ڈال دیا، پاکستان نے کسی اور کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، امریکا کےکہنےپر ہم نے اپنے قبائلی علاقے تباہ کئے ،امریکی صدر کے پاکستان کیخلاف بیانات کی ذمہ داراشرافیہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے گزشتہ دور میں امریکا سے حکومت بحال کروانے کی درخواست کی، امریکا 25 ارب کیلئے ذلیل کررہا ہے نواز شریف 300 ارب لے گئے ہیں،نواز شریف اور شہباز شریف نے باریاں لینے کیلئے امریکا کی منتیں کیں،سیاسی ایلیٹ نے ہماری عزت نفس ختم کردی،پیسہ اکٹھاکرکےقوم کوبتائیں گے ہم عزت دارقوم ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا خواجہ آصف نےامریکا میں کہا ہم لبرل جماعت ہیں، خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی دینی جماعتوں کیساتھ ہے،مولانافضل الرحمان نے امریکیوں کو ووٹ بیچنے کی کوشش کی،شریف برادران نے ملک کو کنگال کر دیا ہے ،کیوں نہیں بتایا جارہا ہے ختم نبوت قانون میں ترمیم کیوں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کوواچ لسٹ پر ڈالےجانے کی ذمہ دار حکومت ہے،واضح ہوگیا ختم نبوت کا معاملہ کس کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا،نوازشریف کہتے ہیں بتاؤں گا ملک کیساتھ کیا ہوتا رہا،جب آپ وزیراعظم تھے تب کیوں نہیں بتایا،ادارے مفلوج ہوچکے ہیں،ان لوگوں نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ڈرامے باز شہباز شریف ہے ،حکمران خود ملک کو بدنام کر رہے ہیں،وکی لیکس کی بہت سی باتیں سامنے لانا چاہتا ہوں،نوازشریف نےفوج کے ڈرسے چھپ کر بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کی،کس ملک کاوزیراعظم اس طرح ملاقات کرتاہے۔

ویڈیو دیکھیں :