ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ آسٹریلیا کی انگلینڈ کیخلاف گرفت مضبوط


سڈنی (24نیوز)  ایشز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ،دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک کینگروز نے دو وکٹوں پر 193 رنز بنالئے ،ڈیوڈ وارنر کی شاندار نصف سنچری سکور کی جبکہ عثمان خواجہ سنچری سے 9رنز کی دوری پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشز میں سڈنی ٹیسٹ انگلینڈ کے ہاتھوں سے نکلنے لگا ،دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کو انگلینڈ کی پہلی اننگ کے اسکور 346 رنز تک پہہنچنے کے لئے مزید 153 رنز درکار ہیں اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنالئے۔

عثمان خواجہ اپنی چھٹی سنچری سے نو رنز کی دوری پر 91 رنزاور کپتان سٹیو اسمتھ 44رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں کینگروز اوپنر بین کرافٹ صفر اور ڈیوڈ وارنر 56 رنز بناکر آؤٹ ہو ئے۔

اس سے پہلے انگلش ٹیم نےدوسرے روز233رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگ دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 346رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوڈ میلان 62رنز بناکر آؤٹ ہوئے،،،پیٹ کمنز نے چار جبکہ مچل سٹارک اور جوش ہیزل وُڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔