ہمیں ایک بار پھر شہید بھٹو جیسی اصلاحات کی ضرورت ہے: بلاول


لاہور (24 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف سے بہت مایوسی ہوئی، ن لیگ دنیا کو کیسے بتائے گی کہ دہشتگردی کیخلاف سنجیدہ ہے۔ عمران خان نے تعلیم کا بجٹ انتہا پسندوں کو دے دیا۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جتنا کام ذوالفقار علی بھٹو نے کیا کسی نے نہیں کیا، ہمیں ایک بار پھر شہید بھٹو جیسی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ دولت کو چند خاندانوں تک محدود نہیں رہنے دینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، ہم چاہتے ہیں تمام فیصلے عوام کریں۔ ملک میں کمزور جمہوریت ہے۔ ہم اہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کا ہر جیالا الیکشن کیلئے تیار ہو جائے۔ ہم سب کو دکھائیں گے کہ ہم ہی حکومت بنائیں گے۔ پیپلز پارٹی حکومت بنا کر ملک کو بچائے گی۔