"امریکہ بھول میں نہ رہے، پاکستان اپنے معاملات سنبھالنا بہتر جانتا ہے"


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان کے سیاسی رہنماؤں نے امریکا کی جانب سے سکیورٹی معاونت اورفوجی سازوسامان کی فراہمی معطل کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھول میں نہ رہے، پاکستان اپنے معاملات سنبھالنا بہتر جانتا ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سابق سفیر برائے امریکہ شیری رحمان نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان اپنے معاملات سنبھالنا جانتا ہے۔ کسی کی ڈکٹیشن اور دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ امریکا دھمکیوں سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے گا۔ امریکا کی طرف کولیشن سپورٹ فنڈ کی ادائیگی ابھی باقی ہے۔ امریکا خودمختار ریاست سے بات کرنے کا سلیقہ سیکھے۔

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود نے امریکی پالیسی کو کنفیوزڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو خود سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے۔ اس فیصلہ سے خطے میں امن کوششوں کو نقصان ہو گا۔ امریکی پالیسی میں کنفیوژن ہے۔ امریکی اقدامات سے خطے میں امن کوششوں کو نقصان ہوگا۔ پاکستان کو اپنے مفاد میں اقدامات کرنا ہوں گے

سیاسی رہنماوں نے ملک کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے اپنی ذہنیت کا کھل کر سامنے لاتے ہوئے سکیورٹی معاونت اور فوجی سازو سامان کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہوا ہے۔