کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپویشن میں مبینہ کرپشن، چیئرمین نیب کا نوٹس

کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپویشن میں مبینہ کرپشن، چیئرمین نیب کا نوٹس


کوئٹہ (24 نیوز) میٹروپولیٹن کارپویشن میں مبینہ کرپشن، چیئرمین نیب نے کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپویشن میں کروڑوں روپے مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے قیمتی زمینوں پر غیرقانونی لیز کے خلاف انکوائری کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپویشن کے ذمہ داروں نے قوائد وضوابط کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں قیمتی زمینوں کی لیز میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

انھوں نے ہدایت کی کہ لیز میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ غیرقانونی لیز اور تعیمرات کرنے والوں کے خلاف انکوائری کی جائے۔