بلوچستان کے مختلف علاقوں میں افغان باشندوں کیخلاف آپریشن، متعدد گرفتار


کوئٹہ (24 نیوز) ا ٓپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں اور غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز بلوچستان کے علاقوں سوئی، مسلم باغ، بارکھان، سمبازا، مختار، لورالائی اور مستونگ میں کیے گئے۔ متعدد غیر قانونی افغان شہریوں سمیت مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آپریشن خوشحال پروگرام کی سپورٹ میں کیا گیا ہے، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دستی بم، گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔