بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری،2 خواتین زخمی


نیزہ پیرسیکٹر (24 نیوز) بھارتی فورسز نے ایل او سی پر نیزہ پیرسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے 2 خواتین زخمی ہو گئیں، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے ایل او سی پر نیزہ پیرسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس سے 2 خواتین زخمی ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے 3 پاکستانی شہریوں کو زخمی کر دیا تھا جس کا پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جواب دیا تھا۔