دھند میں لپٹا ماحول بارش سے مسکرانے لگا

دھند میں لپٹا ماحول بارش سے مسکرانے لگا


لاہور( 24نیوز ) پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی بڑھ گئی، ایبٹ آباد،مری، ایوبیہ ،نتھیا گلی اور گلیات میں برفباری سے پہاڑسفید ہوگئے، گوجرانوالہ میں 50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر نے سے آدھا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا۔

گوجرانوالہ،لاہور،نارووال،وزیرآباد ،پشاور،مردان سمیت دیگرشہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،گلگت بلتستان ،مظفر آباد اور ایبٹ آباد میں باران رحمت سے خشکی کا خاتمہ ہوگیا،اسلام آباد ،راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ایبٹ آباد،ناران ،کاغان،مری، ایوبیہ اور گلیات میں برفباری سے برف کی تہیں جم گئیں جس کے با عث سردی کی شدت بھی بڑھ گئی،سیاحوں نے گلیات اورمری کا رخ کرلیا،وادی کوئٹہ میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

گوجرانوالہ میں بارش کےباعث 50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے،شہر کا آدھا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا،۔ لاہورکے علاقے اچھرہ میں متعددموٹر سائیکل سوارپھسلن کے باعث گرکر زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، لاہور ڈویڑن ، پشاور،سرگودھا، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویڑنوں میں بارش کاامکان ہے،آج رات اور کل صبح مری، مالاکنڈ ڈویڑن اورکشمیر میں برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer