کراچی: سکول وین میں آگ لگی گئی،14بچے جھلس گئے

کراچی: سکول وین میں آگ لگی گئی،14بچے جھلس گئے


کراچی(24نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سکول وین میں آگ لگ گئی جس سے 14 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقہ اورنگی ٹاؤن  میں سکول وین میں آتشزدگی کے باعث 14بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ، ریسکیو ذرائع کاکہناتھاکہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 6 سالہ حارث، 6 سالہ ایمان، 7 سالہ علی جان اور 9 سالہ عباد شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہاورنگی ٹاؤن میں قطر ہسپتال کے قریب سکول وین صبح ریت میں دھنس گئی تھی،جسے ڈرائیور اور کچھ بچے دھکا لگا رہے تھے کہ اسی دوران مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے کے نتیجے میں اسکول وین کے اندر بیٹھے بچے جھلس گئے،پولیس کے مطابق سکول وین میں ایک ایل پی جی سلنڈر بھی موجود تھا جو بالکل محفوظ رہا۔