کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھوں سے پھسلنے لگا

کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھوں سے پھسلنے لگا


نیو لینڈ( 24نیوز )کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھوں سے پھسلنے لگا، دوسرے روز جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 382 رنز بنا لیے ہیں اور میزبان ٹیم کی پاکستان پر برتری 205 رنز ہو گئی ہے۔

دوسرے روز کے کھیل میں جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ اور تھیونس ڈی بریون نے 123 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو آملہ اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 24 رنز پر محمد عباس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ڈی بریون اور کپتان فاف ڈپلوسی نے چوتھی وکٹ پر اسکور کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا مجموعہ 149 تک پہنچا تو ڈی بریون کی اننگز بھی اختتام پذیر ہوئی، انہیں شاہین شاہ نے آئوٹ کیا۔

کپتان فاف ڈوپلیسی اور ٹیمبا باووما نے پانچویں وکٹ کے لیے 156 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستانی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا دیں،باووما 75 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے جب کہ ڈوپلیسی بھی 103 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا شکار بنے، ان کا کیچ بھی سرفراز احمد نے ہی تھاما،دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو کوئنٹن ڈی کوک 55 اور فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer