بھارتی اداکارہ دیپکا پڈوکون نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں

بھارتی اداکارہ دیپکا پڈوکون نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں


ممبئی(24نیوز)  بالی ووڈ کی صف اؤل کی اداکارہ دپیکا پڈوکون33برس کی ہوگئیں، فلم” اوم شانتی اوم “نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق دیپیکا ان چند فلم ادکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نے فلم انڈسٹری میں شامل ہوکر مختصر سی مدت میں اپنی سحر انگیز اداکاری سے ناظرین کے دل میں جگہ بنائی ہے، دیپیکا پڈوکون ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں 5جنوری 1986 کو پیدا ہوئیں اور پرورش بنگلور میں ہوئی، انہوں نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا،2006 میں ”ایشوریہ“ سے فلم انڈسٹری میں دستک دی۔” اوم شانتی اوم “نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس کے لئے انہیں بہترین نئی اداکارہ کا فلم فیئرایوارڈ بھی ملا، ان کی کامیاب فلموں میں 'لو آج کل، یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس، باجی راؤ مستانی شامل ہیں۔