معاشرے کی ترقی کیلئے سب سے اہم تعلیم ہے:چیف جسٹس

معاشرے کی ترقی کیلئے سب سے اہم تعلیم ہے:چیف جسٹس


لاہور( 24نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی کیلئے سب سے اہم تعلیم ہے۔

  انڈس ہسپتال کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے انہوں نے کہا ہے کہ سوچتا رہتا ہوں کہ قومیں کیسے بنتی ہیں،انسانیت کی خدمت ہی بڑا کام ہے۔

  چیف جسٹس  پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری میں باوقارقوم اورمعاشرہ بننےکیلئے اخلاص کی ضرورت ہے،تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اور قوم ترقی حاصل نہیں کر سکتی ،قیادت ہی کسی ملک کو اوپر لے کر جاتی ہے ،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا، تعلیم کےسیکٹر کو پاکستان میں شدید نظر انداز کیے جانے پر مایوسی ہے،جو درسگاہیں ہیں ، وہاں ٹوئلٹ ، پینے کے صاف پانی تک کی سہولت میسر نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بچوں میں تعلیم کی کمی باعث تشویش ہے،بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سکول ہی نہیں،انصاف ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer