پنجاب پولیس نے ظلم کی نئی داستان رقم کردی



چینوٹ(24نیوز) چینوٹ کے علاقہ جی ایم جپا میں کارروائی کے دوران اے ایس آئی نے خواتین پر تشدید کیا اور گالیاں بھی دیتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق چینوٹ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کا اے ایس آئی آپے سے باہر ہوگیا، خواتین پر تشددکیا گیا خاتون کو روز سے دھکا دیا جس کے نتیجہ میں نیچے گرنے سے خاتون کا سر پھٹ گیا، متاثرہ خاتون کو زخمی حالت میں فورا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طاقت کے نشے میں اےایس آئی نے خواتین پر تھپڑ بھی برسائے اور گالیاں دیں۔