سابق وزیر اعظم کی حکومت کو بڑی پیشکش

سابق وزیر اعظم کی حکومت کو بڑی پیشکش


کراچی( 24نیوز )سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام میں حکومت کو تعاون کی پیش کش کردی،اپنے تیروں کارخ احتساب کرنے والے اداروں کی طرف کرتے ہوئے بولے کہ ہم عدالتوں کاسامناکرنے کوتیارہیں۔

فخر ایشیا شہید ذولفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ بلاول ہاﺅس کراچی میں منائی گئی جس میں سابق وزیر سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنماﺅں نے سالگرہ کا کیک کاٹا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے تیر کا رخ احتساب کرنے والے اداروں کی جانب موڑ لیا اور کہا کہ احتسابی عمل میں شفافیت نہیں ہے فیصلے اس طرح کے ہونگے تو آوازیں اٹھیں گی،کبھی ڈیل نہیں کی ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اب بھی جی آئی ٹی کا سامنا کر رہے ہیں ۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میںنے اورآصف زرداری نے سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبے کی بات کی اوروزیراعظم کو پیشکش ہے کہ وہ وعدے کےمطابق جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں ہم مکمل حمایت کرینگے، ہم پریہ الزام غلط ہے کے بلوچستان سرکار کو آصف علی زرداری نے گرایا ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer