پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ایک اور نااہلی منظر عام پر آگئی

 پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ایک اور نااہلی منظر عام پر آگئی


اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ایک اور نااہلی سامنے آ گئی، پاسپورٹس کی ناقص پرنٹنگ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی فور نیوز پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ایک اور نااہلی سامنے لے آیا، پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی نااہلی کے باعث سرکاری خزانے کو 28 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا،دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں 8 لاکھ 18 ہزار سے زائد پاسپورٹ کی ناقص کاپیاں جلانی پڑی،پاسپورٹ کاپیوں کی ناقص چھپائی کے باعث حکومتی خزانے کو 5 سالوں میں ماہانہ 46 لاکھ روپے کا نقصان ہوتا رہا۔

سرکاری خزانے کو پاسپورٹ کی ایک کاپی 342 روپے میں پڑی، پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے پرانی مشنری اور آلات کو نقصان کا ذمہ قرار دے دیا