4 ماہ میں خسارہ کیسے کم ہوگیا ؟ ریلوے حساب دے

4 ماہ میں خسارہ کیسے کم ہوگیا ؟ ریلوے حساب دے


لاہور ( 24 نیوز ) ریلوے کی لاٹری نکل آئی یا الہٰ دین کا چراغ ہاتھ لگ گیا؟ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ریلوے کاایف ایم ریڈیوشروع کرنے کااعلان کردیا،  کہتے ہیں ریڈیو پر ریلوے   ے متعلق معلومات اور عوامی دلچسپی کی خبرنشر ہوا کریں گی۔

ضرور پڑھیں:جگن@22,9نومبر 2019

  شیخ رشید ریلوے خسارے کی دن رات گردان کرتے نہیں تھکتے تھےمگرخسارہ تھا بھی یا صرف محض الزام تراشی تھی؟ اب کوئی لاٹری نکل آئی ہے یا الہٰ دین کا چراغ ہاتھ لگ گیا کہ شیخ رشید چار مہینے میں ہی منافع کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ نئی ٹرینوں کا افتتاح کررہے ہیں ، اس میں کتنی حقیقت ہے کہ وہ پرانے ڈبوں کو ہی پالش کراکر نئی ٹرین کا نام دےدیتےہیں یا ریلوے واقعی منافع میں آگیا ہے؟

علاوہ ازیں اب شیخ رشید   ریلوے کا نیا ایف ایم ریڈیو شروع کرنےچلے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں اعلان بھی کردیا کہ ریڈیو پرریلوے سے متعلق اور عوامی دلچسپی والی خبریں چلیں گی اور عوام کو ریلوے سے متعلق اپ ڈیٹس ملیں گی۔ شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہ بھی پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کردیامگر یہ راز سامنے نہیں لائے کہ چارمہینےمیں ریلوےکاخسارہ کیسے ختم ہوگیا؟

Malik Sultan Awan

Content Writer