یواےای کےولی عہدمختصر دورہ پاکستان کے بعدواپس روانہ



 اسلام آباد (24 نیوز)  متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے مختصر دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئے، وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان پاکستان کے ایک روزہ دورہ پر اسلام آبادپہنچے، ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا، ریڈ کارپٹ پچھایا گیا۔

استقبال کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم حکام ائیرپورٹ پر موجود تھے جبکہ یو اے ای کے سفارتکار بھی پاکستانی استقبالی وفد کے ہمراہ تھے,وزیر اعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر مہمان کے ساتھ ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے.

وزیراعظم ہاؤس پہنچنےپر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،جبکہ جے ایف17تھنڈر طیارے نے ولی عہد  کوسلامی پیش کی، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد  کی وزیراعظم عمران خان کےساتھ ون آن ون ملاقات شروع ہوچکی ہے،ملاقات کے دوران پاک یو ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

یو اے ای کی جانب سے تین سال میں پاکستان کو 9ارب ڈالر کا ادھار تیل ، تین ارب ڈالر کا آسان شرط پر قرضہ ملے گا ،علاوہ ازیں امارات پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کرے گا، ابوظہبی کے ولی عہد کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ظہرانہ د یاگیا،ظہرانے میں کابینہ کے ارکان سمیت اہم سیاسی اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی، دورہ پاکستان مکمل کرکےابوظہبی کے ولی عہد اپنے وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں۔

 تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد کسی بھی اعلیٰ شخصیت کاپہلا دورہ پاکستان ہے، تاہم دونوں ممالک کی قیادت کےدرمیان تیسری ملاقات ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer