عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا


کراچی (24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی نے پاکستان میں بھی سونا سستا کر دیا،  فی تولہ قیمت چھ سو روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت چھ سو روپے کی کمی سے سڑسٹھ ہزار ایک سو روپے رہ گئی،  دس گرام سونا پانچ سو ستائیس روپے کی کمی سے ستاون ہزار پانچ سو چودہ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت باون ہزار سات سو اٹھائیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے گزشتہ سال 2018 کے دوران بھی عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہی ہوالیکن روپے کی بے قدری کے باعث پاکستان میں فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔