سابق صدرآصف زرداری کی مولانافضل الرحمان سےملاقات

سابق صدرآصف زرداری کی مولانافضل الرحمان سےملاقات


اسلام آباد ( 24 نیوز ) سابق صدرآصف زرداری کی مولانافضل الرحمان سےملاقات میں حکومت مخالف حکمت عملی پرہوئی مشاورت اور گلے شکوے دورکرنےپربھی اتفاق کیاگیا، مولانافضل الرحمان کاکہناہےن لیگ اورپیپلزپارٹی کواکٹھاہوناہوگا۔

اسلام آباد میں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر کو نواز شریف سے ملاقات کی تجویز دی۔ مولانا فضل الرحمان موقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جارہا ہے اس لیے اپوزیشن مل کر حکمت عملی طے کرے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات کیلئے فوری حامی بھرنے سے معذرت کرلی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام گلے شکوے ختم کردینے چاہئیں، اپوزیشن جماعتوں کو مل کر حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے خدوخال اور تقاضوں سے حکومت واقف نہیں۔بین الاقوامی دباؤ پر قومی فیصلے ہورہے ہیں جو ملک کو کمزوری کی طرف لے جارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اتفاق کیا کہ الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی تب ہم نے کہا تھا کہ حلف نہ اٹھایا جائے لیکن اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے ہماری رائے سے اتفاق نہیں کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer