اعظم سواتی کااستعفیٰ ایک ماہ بعدبھی منظورنہ ہوسکا

اعظم سواتی کااستعفیٰ ایک ماہ بعدبھی منظورنہ ہوسکا


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی اپنے چہیتےاعظم سواتی پر نوازشات جاری، بات بات پراستعفیٰ مانگنے والےاستعفیٰ دباکربیٹھ گئے، ایک ماہ گزرنے کے باوجودکپتان نےاعظم سواتی کا استعفی منظور نہ کیا۔

آئی جی اسلام آباد کو ایک فون کال پر گھربھیج دیا گیا ، شہری نیاز احمد کے گھر سے دو خواتین کو اٹھا کر جیل بھیج دیا گیا ،  اعظم سواتی کے اس جھگڑے پر بننے والی جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر کوہی سارے جھگڑے کاذمہ دار قراردیا ۔ رپورٹ میں لکھا گیا کہ وفاقی وزیر کا موقف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ سوشل میڈیا پردباؤ بڑھا تو اعظم سواتی نے وزیر اعظم کو اپنا استعفی پیش کر دیا۔

ماضی میں بات بات پر استعفی مانگنے والوں نے خود ایک ماہ سے وفاقی وزیر کا استعفی قبول نہیں کیا ۔ وزیر اعظم استعفی قبول کریں گے تو ہی کابینہ ڈویژن قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔ نئے پاکستان میں بھی وہی پرانی باتیں اگر فیصلہ اعظم سواتی کے خلاف آیا تو استعفی منظور ہو گا اگر فیصلہ حق میں آیا تو  سب گناہ معاف ۔یقیناکپتان کوپتاچل ہی گیاہوگاکہ باتیں کرنااور حکومت چلانادومختلف چیزیں ہیں۔