پنجاب حکومت نےملازمین سے روزگار چھیننا شروع کردیا

پنجاب حکومت نےملازمین سے روزگار چھیننا شروع کردیا


لاہور(24 نیوز) تبدیلی سرکارکانیا کارنامہ، روزگاردینے کی بجائے روزگار چھیننا شروع کردیا۔  پنجاب سرکارنےمیگا پراجیکٹس میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے ادارے مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن کے پینتیس ملازمین کونوکریوں سے فارغ کردیا۔

سابق حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی نشادہی کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن ادارہ بنایا۔چندروزقبل حکومت نے کپیسٹی بلڈنگ کے نام پرپینتس افسران و ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ دے کرنوکریوں سے نکال دیا۔مذکورہ ملازمین کا کنٹریکٹ اکتیس دسمبردوہزاراٹھارہ کو ختم ہو چکا تھا جس پرانہوں نے کنٹریکٹ میں توسیع کی اپیل کی تھی لیکن حکومت نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ دے کرپینتیس لوگوں کوبیروزگارکردیاہے۔

ڈی جی ایم اینڈ ڈی ای محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کا ماتحت ادارہ ہے، فارغ ہونے والے افسران و ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں۔محکمہ پی اینڈ ڈی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ کپیسٹی بلڈنگ پراجیکٹ حکومت ختم کرنے جارہی ہے جس کے لیے مزید توسیع دینا حکومت کے اختیارمیں ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer