کار میں آگ لگنے سے ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ

کار میں آگ لگنے سے ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ


آزادکشمیر (زاہد بشیر) بھمبر میں کار میں سے آگ لگ گئی، کار ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا ، جلتی کار کو نوجوانوں نے پانی ڈال کر آگ بجانے کی کوشش کی مگر کار جل کر تباہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  آزادکشمیر کے علاقہ بھمبر میں کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، کار ڈرائیور محمد نجیب معجزانہ طور پر محفوظ رہا،جلتی کار کو نوجوانوں نے پانی ڈالکر آگ بجانے کی بھرپور کوشش کی مگر کار جل کر تباہ ہو گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ بھمبر سے سماہنی جاتے ہوئے ڈب سکس موڑ پر کرولا کار میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی، جس پر  کار ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔