ٹیکنالوجی ڈیوائسز بچوں کی صلاحتیوں کو کس قدرمتاثر کرتی؟نئی تحقیق

ٹیکنالوجی ڈیوائسز بچوں کی صلاحتیوں کو کس قدرمتاثر کرتی؟نئی تحقیق


لندن(24نیوز) جدید دور میں بڑوں کی نسبت بچوں میں ٹیکنالوجی ڈیوائسز  کا استعمال زیادہ دیکھنے میں آیا ہے، موبائل فونز، ٹیبلٹ اور دیگرٹیکنالوجی ڈیوائسز  بچوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں،ان کےہاتھوں کی انگلیاں پر ٹیکنالوجی ڈیوائسز  کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہارٹ آف انگلینڈ فاؤنڈیشن نے اس حوالے سے ایک تحقیق کی، جس سے یہ بات اخذ کی کہ موبائل فونز، ٹیبلٹ اور دیگرٹیکنالوجی ڈیوائسز  کا استعمال کرنے والے بچے سکول کا کام غیر تسلی بخش کرتے ہیں،ان کی انگلیوں کے مسلز صحیح طور پر کام نہیں کر پا رہے،ان کی روایتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔

بچوں کو ٹیکنالوجی ڈیوائسز   دینے سے ان کی انگلیاں  پینسل پکڑ کر خوشخط نہیں لکھ پاتیں، جیسے جسم کے دیگر حصوں کو ورزش کی ضرورت ہوتی ہے بلکل اسی طرح انگلیوں کو بھی، بچوں کو اس حوالے سے موتی پرونا، رنگ کرنا یا کاغذ کی کٹنگ سے کرافٹ تیار کرنا یا دیگر ایسی سرگرمیاں جن میں انگلیوں کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ان کی طرف متوجہ کیا جائے۔

 طبی ماہرین نے اس بات کی پیشن گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر بچوں کو ان عادات سے جھٹکارا نہ دلایا گیا تو ان کی نشوونما کے ابتدائی مراحل میں یہ عمل انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، جو نہ صرف ان کی زندگی بلکہ والدین بھی اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کےفکرمند ہوں گے۔