فواد چودھری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑدیا

فواد چودھری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑدیا


لاہور(سعید احمد)وفاقی وزیر فواد چو ھردی نے اینکر پرسن مبشر لقمان پر حملہ اور تشدد کیا، شادی کی تقریب میں نامور اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کر دیا اور گھونسے مارے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چو ھردی نے معروف اینکر پرسن مبشر لقمان پر حملہ کردیا، تلخ کلامی کے دوران مارپیٹ اور گالیاں دی گئیں،فواد چوہدری نے اپنے گارڈ کے ہمراہ لاہور میں شادی کی تقریب میں نامور اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کر دیا اور گھونسے مارے،فواد چودھری کے گارڈ نے دھکا دے کر مبشر لقمان کو زمین پر گرا دیا۔

 واقعہ صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کے صاحبزادےے کی دعوت ولیمہ میں پیش آیا،  محسن لغاری نے واقعے پر مبشر لقمان سے اظہار ندامت کیا اور معافی مانگی،  مبشر لقمان نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ فواد چوہدری نے اچانک ان پر حملہ کیا اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 تقریب میں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی سمیت تحریک انصاف کی اعلی قیادت موجود تھی،  مبشر لقمان نے گزشتہ روز اپنے یو ٹیوب پروگرام میں حریم شاہ کے فواد چو دھری سے تعلق بارے بات کی تھی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ  مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں یہ وہ طوائفیں ہیں جوصحافت میں گھس گئی ہیں، ایسے صحافتی دلالوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔