کمبوڈیا، عمارت گرنے سے 36 افراد ہلاک

کمبوڈیا، عمارت گرنے سے 36 افراد ہلاک


پنوم پن(24 نیوز)کمبوڈیا میں جمعے کے روز ایک عمارت کے انہدام کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ شب اس عمارت کے ملبے تلے دفن مزید ایک درجن لاشیں نکالی گئیں جب کہ حکام نے اس سلسلے میں جاری ریسکیو آپریشن اب ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تیرہ خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔ کیپ صوبے میں اس عمارت کے انہدام کے بعد شروع کیے گئے ریسکیو آپریشن میں 23 افراد کو عمارت کے ملبے سے بہ حفاظت نکال لیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer