بورس جانسن ایرانی جنرل کی شہادت پر ہکا بکا رہ گئے

 بورس جانسن ایرانی جنرل کی شہادت پر ہکا بکا رہ گئے


لندن(24 نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق جب وزیراعظم بورس جانسن کو ایرانی جنرل کی شہادت کے بارے میں خبر دی گئی تو وہ ہکابکا رہ گئے ۔

ایرانی جنرل قاسم سیلمانی کے قتل کے بعد حالیہ ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں برطانوی حکومت نے 2 جنگی بیڑے خلیج فارس روانہ کر دیئے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی چھٹیاں بھی منسوخ کرکے وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔وہ کیئریبین کے مسٹیک آئی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔وزیراعظم بورس جانسن مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے ایچ ایم ایس مونٹروز اور ڈیفنڈرز خلیج فارس میں موجود ہیں۔یہ بحری بیڑے خیلج فارس میں برطانوی جہازوں کی حفاظت کریں گے، یہ بحری بیڑے آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکس اور برطانوی شہریوں کو بھی نکالیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer