ایرانی اسپیکر نےامریکا کو بڑامشورہ دیدیا

ایرانی اسپیکر نےامریکا کو بڑامشورہ دیدیا


تہران( 24نیوز )ایران کی پارلیمنٹ بھی امریکا مخالف نعروں سے گونج اٹھی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ کچھ ہونے سے پہلے امریکی فورسز خطے سے نکل جائیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایران کی پارلیمنٹ میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پرامریکا کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی،ایوان مرگ بر امریکا کے نعروں سے گونج اٹھا، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو دہشت گردی قرار دیااورامریکی صدرکومخاطب کرکے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا جرم کیا ہے،یہ ایڈوینچرامریکا کو بھی رلائے گا اوربہت برادرد دے گا۔

انہوں نے امریکی فوجیوں کو فوری طورپر خطے سے نکل جانے کا مشورہ دیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کابزدلانہ قتل عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،امریکی صدر نے دوبارہ عالمی ضابطوں کو توڑنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

ایران کے وزیرِخارجہ جوادظریف کا کہنا ہے کہ چاہے امریکا پیر پٹخے یا چیخے چلائے، مغربی ایشیا میں امریکی شیطانی وجود کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے،جواد ظریف نےلکھا کہ ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانا جنگی جرائم ہے۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی پرحملہ کرکے امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کردیا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ عراقیوں نے جنرل سلیمانی کی موت کا جشن منایا ہے جبکہ لاکھوں عراقیوں نے جنازے میں شرکت کرکے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دے دیا ہے۔