تجارتی خسارے میں تیس اعشاریہ چھ فیصد کمی

تجارتی خسارے میں تیس اعشاریہ چھ فیصد کمی


اسلام آباد(24 نیوز)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی خسارے میں تیس اعشاریہ چھ فیصد اور درآمدات میں سترہ فیصد کمی ہوگئی جبکہ برآمدات میں تین اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال دوہزار انیس بیس کے پہلے چھ ماہ جولائی تادسمبر کے دوران تجارتی خسارہ پانچ ارب بارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالرز کمی کے ساتھ گیارہ ارب چونسٹھ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز رہا جو گذشتہ سال اسی عرصے میں سولہ ارب ستتر کروڑ دس لاکھ ڈالرز تھا۔جولائی تادسمبر دو ہزار انیس کے دوران درآمدات چار ارب ستتر کروڑ ڈالرز کمی کے ساتھ تئیس ارب اٹھارہ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں درآمدات کا حجم ستائیس ارب پچانوے کروڑ بیس لاکھ ڈالرز تھا۔

وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات پنتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالرز اضافے کے ساتھ گیارہ ارب چون کروڑ ڈالرز رہیں جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں گیارہ ارب اٹھارہ کروڑ دس لاکھ ڈالرز تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer