عراقی پارلیمنٹ میں امریکی اتحادی فوج کی معاونت کیخلاف قرارداد منظور

عراقی پارلیمنٹ میں امریکی اتحادی فوج کی معاونت کیخلاف قرارداد منظور


بغداد(24 نیوز) عراقی پارلیمنٹ نےامریکی اتحادی فوج کی معاونت کیخلاف قراردادمنظورکرلی ۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد میں مطالبہ کیاگیاہےکہ عراقی حکومت امریکا سے امداد کی درخواست واپس لے۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہناتھا،غیر ملکی فوجوں کا انخلا عراق اور امریکا کے مفاد میں ہوگا جبکہ امریکا سے تعلقات عراق کی خودمختاری سے مشروط ہیں۔عراقی وزیراعظم کاکہناتھا جنرل سلیمانی کواس وقت قتل کیاگیا جب وہ ان سےملنےاور سعودی عرب کیلئے ایران کا اہم پیغام لائے تھے۔اس لئےجنرل سلیمانی کاقتل کسی طرح عراق کےمفادمیں کہہ کر پیش نہیں کیاجاسکتا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کےقتل پرامریکی سفیر کو عراقی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer