چین میں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کاآغاز

چین میں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کاآغاز


ہربن(24 نیوز) چین کےسردترین شہرہربن میں سالانہ آئس اینڈاسنو فیسٹیول کاآغاز ہوگیا،  دوسری طرف برف سے ڈھکےحسین نظارے نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔

چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن میں سالانہ بین الاقوامی آئس اینڈ اسنو اسکپچرفیسٹیول شروع ہوگیا۔جس میں مقامی اورغیرملکی سیاحوں نے شرکت کی اور مختلف اشیا سے لطف اندوز ہوئے۔فیسٹیول میں فنکاروں نے برف سے نہ صرف مجسمے بنائے بلکہ ریل اور عمارتوں کے ڈھانچے بھی کھڑے کیے۔

یہ میلہ ہر سال سجایا جاتا ہے، اس سال بھی برف سے دیوہیکل ،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کر نے کے لیے دنیا بھر سے بیس ٹیمیں آئی ہیں۔ سیاحوں نے ناصرف کاریگری کا لطف اٹھایا بلکہ بچوں نے بھی خوب موج مستی کی۔

دوسری طرف چین میں خون جمادینے والی سردی اوریخ بستہ ہواؤں نے زندگی کو مفلوج کردیا۔ایک طرف معمولاتِ زندگی مُتاثر ہورہے ہیں تودوسری طرف قُدرت کے حسین نظاروں نے دیکھنےوالوں کو اپنے سحرمیں جکڑلیا۔سرد موسم میں چیری پھولوں کی بہاربھی آئی ہوئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer