طبی ماہرین نے ہڈیاں مضبوط بنانے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا

03:49 PM, 5 Jul, 2018

حرا اعوان

24نیوز:30 سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے بڑی خبر،2 یا 3 منٹ بھاگیں اور اپنی ہڈیاں مضبوط کریں۔

تفصیلات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کی خواتین میں ہڈیوں کا بھربھرا پن اور اس سے وابستہ دیگر امراض عام ہوتے ہیں لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ اگر وہ روزانہ صرف 1 منٹ تک بھی پوری قوت سے دوڑیں تو اس سے ان کی ہڈیوں کی کثافت (ڈینسٹی) پر اچھا اثر ہوتا اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ اچھی اور مضبوط ہڈیوں کا مطلب بڑھاپے میں گٹھیا سے بچاؤ اور فریکچر میں کمی ہے۔ اگر خواتین باقاعدہ ورزش اور جِم جانے کا وقت نہیں نکال سکتیں تو ایک سروے کے مطابق وہ روزانہ 60 سے 120 سیکنڈ پوری تیزی سے دوڑ کر اپنی ہڈیوں کو مضبوط بناسکتی ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بالی وڈ کی حسینہ کو جان لیوا مرض لاحق 

 علاوہ ازیں اگر اسی عرصے میں ہلکا وزن اٹھا کر بھی ورزش کریں تو اس سے بھی بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 2 منٹ تک دوڑ کر ہڈیوں کو مزید 6 فیصد تک مضبوط بنایا جاسکتا ہے یعنی ہڈیوں کی کثافت اور ٹھوس پن میں 6 فیصد بہتری واقع ہوتی ہے۔

مزیدخبریں