عدالت نے دو بڑے ناموں کو نااہل سے اہل قرار دے دیا

عدالت نے دو بڑے ناموں کو نااہل سے اہل قرار دے دیا


لاہور(24نیوز) ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی کالعدم قرار دے دی، عدالت نے دونوں رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے کی باضابطہ اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورتحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے فیصلہ سنادیا۔ ایپلٹ ٹربیونل نے دونوں رہنمائوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ درخواستگزاروں پرالزام تھا کہ انہوں نے اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کیے اور آرٹیکل 62. 63 پر پورا نہیں اترے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:تحریک انصاف نے اپنے ووٹرز سے محبت کااظہار کر دیا 

 وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کو متنازع نہ بنایا جائے۔ ہم نے تمام سازشیں عوام کے سامنے رکھ دی ہیں جبکہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی گرفتاریاں الیکشن تک موخر کرنے کے نیب کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ نیب کو سیاستدانوں کے حوالے سے دوہرا معیار نہیں اپنانا چاہیئے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی اور فواد چوہدری ایک دوسرے سے سیاسی اختلاف تو رکھتے ہیں لیکن نااہلی کے بعد اپیلیٹ ٹربیونل سے متعلق دونوں کا موقف ایک جیسا تھا۔