رائے ونڈ محل سے سرکاری ’’مرسڈیز‘‘برآمد

رائے ونڈ محل سے سرکاری ’’مرسڈیز‘‘برآمد


لاہور(24نیوز)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کے زیر استعمال سرکاری مرسیڈیز بینز واپس لے لی گئی۔کابینہ ڈویژن نے نواز شریف سے سرکاری مرسیڈیز بینز نمبر جی اے ڈی 059 واپس لی جو ابھی تک ان کے زیر استعمال تھی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے سرکاری گاڑی وزیراعظم آفس نے گزشتہ سال مختص کی تھی۔کابینہ ڈویژن نے مریم صفدر کو 28 جون کو خط کے ذریعے سرکاری گاڑی واپس کرنے کو کہا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ جس شخصیت کے لیےگاڑی مختص کی گئی تھی اس کے زیر استعمال نہیں اس لیے واپس کی جائے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ   جاتی امراسےمال مسروقہ برآمدہونا شروع ہوگیا-

مریم اورنگزیب کا دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  قانون کےتحت سابق وزیراعظم کو بلٹ پروف گاڑی دی جاتی ہے،آپ نے یہ حق چھین کر چھوٹے پن کا ثبوت دیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer