تھرپارکر میں بارش، پانی کی قلت ختم، صحرا میں بہار کا سماں

تھرپارکر میں بارش، پانی کی قلت ختم، صحرا میں بہار کا سماں


تھرپارکر (24نیوز) خشک سالی کے شکار تھرپارکر کے علائقے ننگرپارکر میں پڑنے والی بارشوں نے ہر منظر خوبصورت بنا دیا۔

تھر کے علائقے ننگرپارکر میں پڑنی والی مون سون کی بارشوں نے جل تھل کردیا ہے،کارونجھر جبل،ساردھرو سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے پانی سے ندیاں بہنے لگیں۔

حالیہ بارشوں میں ننگرپارکر میں پڑنے والی دوسری بارش نے علاقے میں پانی کی قلت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ننگرپارکر کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگا دیئے ہیں۔حسین نظاروں سے کارونجھر کا حسن اور بھی نخر گیا ہے،ہر منظر دل کش بن گیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔