حمزہ شہباز کو جیل بھیج دیا گیا

حمزہ شہباز کو جیل بھیج دیا گیا


لاہور(24نیوز)احتساب عدالت نےرمضان شوگرمل کیس میں حمزہ شہبازکا مزید ریمانڈ دینےسےانکارکرتےہوئےجودیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیاجبکہ منی لانڈرنگ کےالزام میں تحقیقات کی وجہ سےحمزہ شہبازنیب کی تحویل میں رہیں گے۔

احتساب عدالت میں نیب نےرمضان شوگرمل اورمنی لانڈرنگ کیس میں ملوث حمزہ شہبازکو ریمانڈ ختم ہونےپر پیش کیا جبکہ رمضان شوگرمل ریفرنس میں شہباز شریف بھی حاضری کے لیےپیش ہوئے،نیب نےحمزہ شہباز کا مزید پندرہ روزکا ریمانڈ مانگتےہوئےآگاہ کیا کہ رمضان شوگر مل کےاکرام الحق اور جاوید احمد سےہوچھ گچھ کرنی ہےجس میں حمزہ شہباز کی موجودگی ضروری ہے۔

حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نےریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ دونوں افراد سےنیب پہلےتفتیش کرچکاہے ان سےتفتیش کرنےکے لیےحمزہ شہبازکی موجودگی ضروری نہیں اس لیےریمانڈ نہ دیاجائے۔

دوران سماعت شہباز شریف نےعدالت سےاجازت لےکربتایا کہ وہ کرپشن میں ملوث نہیں،نیب نےمن گھرٹ اور بےبنیاد کرپشن کا الزام لگا کر ریفرنس پیش کردیا،رمضان شوگر مل انکا کا اپنا کاروبار ہے،نیب نےان پر بائیس کروڑکا الزام لگایا جوغلط ہے۔

حمزہ شہباز نےسماعت کےبعد رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کیا اوراسے ایک مذاق قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سیاسی انتقام سےبالاتر ہوکرسامنےآناچاہی۔

عدالت نے تمام دلائل سننےکے بعد رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا،،جبکہ دس جولائی کو منی لانڈرنگ کیس میں ریمانڈ پر نیب کےحوالے کرنے کا حکم دیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer