عید کی شاپنگ کیلئے بازاروں میں عورتوں کا رش بڑھنے لگا

عید کی شاپنگ کیلئے بازاروں میں عورتوں کا رش بڑھنے لگا


اسلام آباد(24نیوز) رمضان المبارک اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے، عید کی آمد آمد ہے، بازاروں میں خریداری کیلئے خواتین کا رش بڑھنے لگا ہے، نت نئے ملبوسات خریدے جارہے ہیں.

رمضان میں خواتین کو کوئی کام کہہ دیا جائے تو جواب ملتا ہے کہ ہمارا روزہ ہے، ہم سے کام نہیں ہوتا، لیکن جب بات ہو عید کی شاپنگ کی تو پھر کیسا روزا اور کہاں کی تھکاوٹ۔ 

رمضان المبارک کا آخری عشرہ آن پہنچا، خواتین کو ہونے لگی عید کی شاپنگ کی فکر، تو رخ کرلیا بازاروں کا, من پسند ملبوسات کی خریداری کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے، خواتین اپنے اور بچوں کیلئے ملبوسات پسند کرتی ہیں، ایک سوٹ کا کلر اچھا نہ لگے تو دوسرا نکلوا کر دیکھتی ہیں .

دکانداروں نے بھی نت نئے برانڈز کے ملبوسات اپنی دکانوں میں سجا دئیے، خواتین سلائی سے کتراتی ہیں، درزیوں کے پاس بھی ٹائم نہیں، ریڈی میڈ ملبوسات بیچنے والوں کی چاندی ہوگئی۔

بازاروں میں خواتین اور بچوں کا ہر طرف ایک جم غفیر دکھائی دے رہا ہے، کئی دکانداروں نے اپنی خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے سیل بھی لگا رکھی ہے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔