بیٹی واپس کرو پھر لڑکا ملے گا


ملتان (24نیوز) پسند کی شادی کا معاملہ، ضلع کچہری ملتان کا احاطہ میدان جنگ بن گیا،عدالت میں پیش ہونے سے پہلے لڑکی کے والدین نے لڑکے کی درگت بنا دی۔

ملتان میں بھاگ کر پسند کی شادی کا معاملہ، ضلع کچہری میدان جنگ بن گیا۔ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے لڑکی کے والدین نے لڑکے کو دھر لیا، لڑکے پر تپھڑوں کی بارش کردی۔ لڑکی والے لڑکے کو ہی اٹھا کر لے گئے۔لڑکی کے والدین لڑکے کو رکشے میں بیٹھا کر لے گئے۔

جبکہ لڑکے کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے والی لڑکی بھاگنے میں کامیاب ہوگئی، لڑکی کے والدین کا کہنا ہے جب تک لڑکی واپس نہیں کریں گے،لڑکے کو واپس نہیں کیا جائے گا۔ والدین نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ہماری بیٹی کو ورغلا لر لڑکا اپنے ساتھ لے گیا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔