شہر قائد کے باسی پانی کی ’’بوند بوند‘‘ کو ترس گئے


کراچی(24نیوز) مختلف علاقوں میں پانی کا بحران برقرار، اورنگی ڈسکو موڑ کے قریب پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے، شہریوں نے ٹائر نذرِ آتش کرکے سڑک بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن ڈسکو موڑ کے قریب پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑک بند کرکے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ٹائر بھی نذر آتش کیے۔ دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر ، اور گلستانِ جوہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔

یہ بھی ضرو ر پڑھیں:فلسطینی بچوں کا فٹ بالر میسی کے نام رلا دینے والا خط 

 کورنگی ڈھائی نمبر میں پینے کے پانی کی لائینوں میں سیورج کا پانی شامل ہوگیا جس سے مکینوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔ شہریوں نے واٹر بورڈ اور نگران سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔