نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کو خوشخبری سنادی


کراچی( 24نیوز )نگران وزیر اعلی سندھ فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی مخالف الائنس جی ڈی اے کو 2018 کے عام انتخابات مکمل طور پر صاف اور شفاف کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے اور کہا ہے کے 13 جون تک سندھ کے تینوں بیراجز میں پانی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
سندھ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد نے سینیٹر مظفر حسین شاھ کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاﺅس پہنچ کر نگران وزیر اعلی سندھ فضل الرحمان سے ملاقات کی اور عام انتخابات کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ان کو 2018 کے انتخابات کے حوالے سے خدشات ہیں انہوں نے نگران کابینہ غیر جانبدار تشیکل دینے کا مطالبہ کیا جو بات نگران وزیر اعلی نے مان لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  احتساب عدالت نے نواز شریف،مریم نواز کی درخواست مسترد کردی
سینیٹر سید مظفر حسین شاھ نے کہا کے نگران وزیر اعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اعجاز احمد خان جانبدار ہیں ان کو عہدے سے ہٹانے کی بات کی ہے اور انہیں نگران وزیر اعلی نے یقین دلایا کے عام انتخابات کو ہر صورت میں صاف اور شفاف بنایا جائے گا۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد جی ڈی اے کے رہنماﺅں نے خدشات ختم نا ہونے کی صورت میں سخت احتجاج کرنے کی بھی دھمکی دے دی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں