چودھری سرور عام انتخابات میں حصہ لینے سے دستبردار


لاہور ( 24نیوزتحریک انصاف ،سینیٹر چودھری محمد سرور وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ سے باہر جبکہ شاہ محمود قریشی ان، سینٹر چودھری محمد سرور عام انتخابات میں حصہ لینے سے دستبردار ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  چودھری محمد سرور نے انتخابات 2018 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما انتخابات 2018 میں پی پی 162 یا پی پی 163 کسی ایک حلقے سے حصہ لینے کے خواہشمند تھے، انہوں نے الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ قائدین کی مشاورت سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ریحام خان سے معافی،کتاب کی تردید کا مطالبہ

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔ شاہ محمود قریشی پی پی 162 کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، سینیٹر چودھری محمد سرور شاہ محمود قریشی کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔