نیدرلینڈکے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا فرش وائپر سے صاف کر دیا

نیدرلینڈکے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا فرش وائپر سے صاف کر دیا


ایمسٹرڈیم( 24نیوز ) ہالینڈ کےوزیر اعظم کا بڑاپن، مارک روٹ سے پارلیمنٹ کے دروازے پرکافی گرگئی، مارک روٹ نےخود وائپر سےفرش صاف کیا۔      

تفصیلات کے مطابق جس ممالک کے وزیراعظم ایسے ہوں وہ ملک ترقی نہ کرے ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ جو اپنی سادگی کی بدولت کافی مشہور بھی ہیں۔انہوں نے باقی ملکوں کے بڑے عہدوں پر فائز حکمرانوں کے لیے مثال قائم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کےمقابلےمیں اب خواجہ سرا الیکشن لڑیں گے 

 مارک روٹ پارلیمنٹ کی طرف روانہ تھے کہ اچانک ان سے پارلیمنٹ کے دروازے پر کافی گر گئی جو ان کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی۔ ہالینڈ کے وزیراعظم اس وقت وہاں سے روانہ بھی ہو سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔کسی کی مدد لیے بغیر انہوں نے وائپر مگوایا اور خود فرش پر گری کافی کو صاف کر دیا جبکہ وہاں موجود ان کے وزیر ان کو روکتے رہے لیکن انہوں نے کسی کی نہ مانی۔