انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ 100 فیصد تک بڑھ گئی


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں انٹر نیٹ اور موبائل بینکنگ کے ذریعے رقم کا لین دین 100 فیصد تک بڑھ گیا، روایتی پیپر بینکاری کے ذریعے ٹرانزیکشنز میں اس دوران صرف 14 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ای بینکنگ کے ذریعے مجموعی طور پر 119 کھرب 45 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ جو گزشتہ سال اس عرصے سے 28 فیصد زیادہ ہیں۔ انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے اس دوران 3 کھرب 35 ارب 80 کروڑ روپے کا لین دین ہوا۔ جو پہلے سے 30 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیدرلینڈکے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا فرش وائپر سے صاف کر دیا 

  سال میں موبائیل بینکنگ کے ذریعے لین دین میں 344 فیصد اضافہ ہو گیا۔ تین ماہ کے دوران ایک کھرب 13 ارب روپے ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں چلے گئے۔ جبکہ جنوری سے مارچ تک روایتی پیپر بینکاری کے ذریعے 387 کھرب 76 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ جو گزشتہ سال اس عرصے سے صرف 14 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران 30 لاکھ افراد نے اے ٹی ایم کے ذریعے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کی۔ مجموعی طور پر ان کی مالیت 7 ارب 70 کروڑ روپے تھی۔