نیسپاک ملازمین کو تنخواہ تو ملے گی اور ساتھ۔۔۔

نیسپاک ملازمین کو تنخواہ تو ملے گی اور ساتھ۔۔۔


لاہور(24نیوز)   نیسپاک ملازمین کیلئے خوشخبری، اب تنخواہ کے ساتھ عید الاؤنس بھی ملے گا ۔  نیسپاک کے تمام ریگولر ملازمین کیلئے عید الاؤنس کی منظوری دے دی گئی ہے

تفصیلات کے  مطابق نیسپاک کے تمام ریگولر ملازمین کیلئے عید الاؤنس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق گریڈ 1 سے 7 کے ملازمین کو 7 ہزار کا الاؤنس ملے گا۔ گریڈ 8 سے اوپر کے ملازمین کو 10 ہزار کا عید الاؤنس ملے گا۔ عید الاؤنس حاصل کرنے والے افراد کیلئے 2 سالہ سروس کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی 

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی سروس 8877 کے ذریعے چار روز میں 23 لاکھ افراد نے بکنگ کرائی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زیادہ تر برانچوں پر بکنگ ان کی حد تک پہنچنے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ جن برانچوں پر بکنگ ابھی تک دستیاب ہے ان کا اسٹیٹس اسٹیٹ بینک اور پی بی اے دونوں کی ویب سائٹس پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito