میں نے خود ریحام کو علیم خان سے ایک کروڑ مانگتے دیکھا: عون چودھری


24 نیوز : عمران خان کے ساتھی عون چودھری کے بھی ریحام پر الزامات، انکا کہنا ہے کہ ریحام خان پیسے اور طاقت کی لالچی ہے۔ ریحام خان نے کراچی میں شوکت خانم کے ڈونر سے پیسے مانگا۔

  24 نیوز ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھی عون چودھری نے بھی ریحام خان پرسخت الزامات لگادیئے۔ اپنے ٹویٹ میں عون چودھری کا کہنا ہے کہ ریحام خان پیسے اورطاقت کی لالچی عورت ہے۔ میں نے خود ریحام کوعلیم خان سے فلم کے لئے ایک کروڑروپے مانگتے دیکھا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کیا ریحام کی کتاب تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو متاثر کر ے گی؟

انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان نے کراچی میں شوکت خانم کے ایک ڈونر سے بھی پیسے کی ڈیمانڈ کی۔ ریحام نے خیبرپختونخوا میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے والی غیرملکی کمپنی سے 20 کروڑ روپے سے زائد کے کک بیکس کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

عون چودھری کے ریحام خان کے خلاف ٹویٹملاحظہ کیجیے