ریحام کیخلاف عمران خان مافیا کو سپانسر کر رہے ہیں: عائشہ گلالئی

ریحام کیخلاف عمران خان مافیا کو سپانسر کر رہے ہیں: عائشہ گلالئی


اسلام آباد ( 24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف خاتون کارکن عائشہ گلالئی نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران خان کو بد کردار بھی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی خواتین ریحام کی حمایت کریں۔

24 نیوز کے مطابق عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے۔ خان صاحب کو کون نہیں جانتا۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے خود ریحام کو علیم خان سے ایک کروڑ مانگتے دیکھا، عون چودھری 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔ خان اخلاقی زوال کا شکار شخص ہے۔ وہ پاکستان کی ماؤں بہنوں اور خواتین پر بری نظر رکھتا ہے۔

پی ٹی آئی کی منحرف رکن نے واضح کیا کہ تین بچوں کی ماں ریحام خان اکیلی اس مافیا کا مقابلہ کر رہی ہے۔ خان صاحب ریحام خان کے خلاف مافیا کو سپانسر کر رہے ہیں۔ پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں۔

پڑھنا نہ بھولیں: عدالت نے ریحام خان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا 

عائشہ گلالئی نے بتایا کہ پاکستانی قوم عمران خان جیسے بھیڑیے کو پہچاننے والی ہے۔ عمران خان 62،63 پر پورے نہیں اترتے۔ عمران خان بدکردار ہیں اور بدکردار شخص حکومت نہیں چلا سکتا۔