چیف جسٹس کا خدیجہ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کی رہائی کا نوٹس

چیف جسٹس کا خدیجہ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کی رہائی کا نوٹس


اسلام آباد (24 نیوز)  چیف جسٹس پاکستان نے قانون کی طالبہ کی فریاد سن لی۔میاں ثاقب نثار نہ صرف فریاد سنی بلکہ از خود نوٹس بھی لے لیا۔

24 نیوز کے مطابق قانون کی طالبہ خدیجہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو لاہور ہائیکورٹ نے بر ی کر دیا تھا۔ جس پر خدیجہ کے لیے سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی گئی۔ یہ معاملہ جب چیف جسٹس تک پہنچا تو انھوں نے فوری طور پر از خود نوٹس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:قانون کی طالبہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو لاہور  ہائیکورٹ نے بری کر دیا 

چیف جسٹس ثاقب نثار نے قانون کی طالبہ خدیجہ پر قاتلانہ حملے کے ملزم شاہ حسین کی بریت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں 10جون کو سماعت ہوگی۔