ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے


اسلام آباد(24نیوز) ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے،ٹوئنٹی فور نیوز کی طرف سے اہلیان وطن کو عید مبارک.

عیدالفطر کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور عیدگاہوں میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے، فرزندان اسلام نے نمازعید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی اورخوشحالی،کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

کراچی میں نمازعیدالفطر کے مختلف اجتماعات ہوئے، پولو گراؤنڈ، میمن مسجد کھارادر اور بڑا گراؤنڈ ناظم آباد میں بڑے اجتماعات ہوئے۔ پولو گراؤنڈ میں ہونے والی عید نماز میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر و ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، عامر خان، میئر کراچی، کمشنر کراچی اور دیگر سیاسی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد تعداد نے شرکت کی۔ 

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج وفاقی حکومت کے ساتھ عید الفطر منائی جارہی ہے۔ ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر کے چھ اضلاع میں عیدالفطرمنائی جا رہی ہے،، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،بٹگرام، طورغراور کوہستان کی مساجد اور مرکزی عید گاہوں میں نماز عید ادا کی گئی سب سے بڑا عید کا اجتماح مرکزی عید گاہ ایبٹ آباد میں ہوا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔