دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق، 13 زخمی

دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق، 13 زخمی


24نیوز: جلالپورپیروالا میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے نو افراد جاں بحق، تیرہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جلالپورپیروالا نواحی علاقہ درآب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم فا ئرنگ سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے, زخمیوں کو طبی امداد کےلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے ادھر سی پی او ملتان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اورممبر قومی اسمبلی رانا قاسم ہسپتال پہنچ گئے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، انہوں نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزموں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔