سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا عید پر قوم کے نام اہم پیغام

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا عید پر قوم کے نام اہم پیغام


لاہور(24نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جیل سے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ میری عید ان لوگوں کے نام جو پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔

عید الفطر پر جیل سے قوم کے نام اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں پاکستان کیلئے دعائیں کی گئیں ، اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنی منزل مقصو تک پہنچائے ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میری عید ان لوگوں کے نام ہے جو پریشان حال زندگی بسر کررہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔